پاکستان نے معاشی اہداف حاصل کرلیے‘ آئندہ سال مہنگائی کم ہوسکتی ہے‘ آئی ایم ایف

363
اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے
اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے

اسلام آباد(آئی این پی ) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان نے ستمبرکے لییطے کردہ معاشی اہداف حاصل کرلیے ہیں، اصلاحاتی عمل کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے، آئندہ سال سے مہنگائی کی شرح کم ہونے کا امکان ہے۔ جمعہ کوآئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کی جانب سے علیحدہ علیحدہ اعلا میے جاری کیے گئے ۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے مذاکرات ختم ہوگئے جس کے اختتام پر مشن نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے مالیاتی ادارے کی تکنیکی، مشاورتی اور مالی مدد کی تعریف کی۔ بعد ازاں آئی ایم ایف نے دورے کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود پاکستان نے پروگرام پر بہتر عمل درآمد کیا، اندرونی اور بیرونی خسارے کم ہورہے ہیں،پاکستان نے منی لانڈرنگ کیخلاف اقدامات بہتر کیے، معاشی ترقی کی شرح کم ہے لیکن مثبت ہے، پاکستان نے توانائی اصلاحات میں بہتری کی ہے، مالیاتی اورکرنٹ اکانٹ خسارے میں کمی ہورہی ہے، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں ،پاکستان میں ترقی بجٹ کی ترجیحات متعین کی گئی ہیں۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کیلئے اندرونی و بیرونی معاشی چیلنجز تاحال درپیش ہیں، جائزہ اجلاس میں معاشی کارکردگی سے مطمئن ہیں، بورڈ کارکردگی کی بنیاد پر 45 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط جاری کرے گا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ریونیو ہدف کے حصول اور گردشی قرضوں میں کمی لانے کا مشورہ دیا۔