استعفا ہی شرط ہے تو اپوزیشن سے مذاکرات نہ کیے جائیں‘عمران خان

499
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قیمتیں کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس ہورہا ہے
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قیمتیں کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس ہورہا ہے

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی ٹیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’بار بار استعفے کی بات ہورہی ہے، اگر استعفا ہی شرط ہے تو مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔ ذرائع کے ملاقات کے دوران حکومتی مذاکراتی ٹیم نے وزیراعظم کو مولانا فضل الرحمن سمیت رہبر کمیٹی سے ہونے والے رابطوں اور ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ٹیم نے رہبر کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی شرائط وزیراعظم کو بتائیں۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے وزیراعظم کو بتایا کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی وزیراعظم کے استعفے اور نئے الیکشن کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹ رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ بار بار استعفے کی بات ہورہی ہے اگر استعفا ہی شرط ہے تو مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ انتخابی دھاندلی پر عدالتی کمیشن بنا لیں یا پارلیمانی ہم تیار ہیں، ہم نے چار حلقے کھولنے کا کہا تھا ہم سارے حلقے کھولنے کو تیار ہیں، مولانا نے کل کہا انہیں لاشیں چاہئیں، ہم جمہوری لوگ ہیں لاشیں ہم نہیں دیں گے، افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے اپوزیشن سے رابطے اور مذاکرات کے لیے وزیراعظم کو مزید وقت دینے پر آمادہ کیا ہے۔