سندھ ہائیکورٹ نے سابق اے آئی جی تنویر احمد کی سزا کالعدم کردی

93

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ پولیس میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے ریفرنس میں سابق اے آئی جی تنویر احمد طاہر کی سزا کالعدم جبکہ سابق اے آئی جی فدا حسین شاہ کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل مسترد کر دی، کیس کی سماعت جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ واضح رہے احتساب عدالت نے فدا شاہ کو بری جبکہ تنویر احمد طاہر کو 10 سال کی سزا سنائی تھی۔ دونوں پر پیٹرول اور سی این جی کے جعلی بل بنانے اور سرکاری خزانے میں کروڑوں روپے کی خورد برد کرنے کے الزامات تھے۔