نئی دہلی ‘تاریخی بابری مسجد کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

252

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی عدالت عظمیٰ بابری مسجد کیس پر فیصلہ آج (ہفتہ کو) سنائے گی۔ پہلیعدالت عظمیٰ نے بابری مسجد اور رام جنم بھومی کے درمیان تنازع کے حوالے سے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور امکان تھا یہ فیصلہ 17 نومبر سے قبل سنایا جائے گا تاہم اب یہ فیصلہ آج (ہفتہ کو) سنایا جائے گا۔ عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس رنگن گوگوئی اس کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔ بھارتی چیف جسٹس نے سیکورٹی صورتحال پر اتر پردیشن کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکورٹی صورتحال بگڑنے کے پیش نظر ایودھیا میں پہلے ہی سیکڑوں افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ حکام کو خدشہ ہے کہ فیصلے سے فرقہ ورانہ فسادات پھوٹ سکتے ہیں۔