ڈیوڈ وارنر بھی افتخار احمد، موسیٰ اور حسین کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

255

آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے پاکستانی نواجون کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو متاثر کن قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی 20 سیریز میں افتخار احمد نے ہر قسم کی بولنگ پر آزادانہ اسٹروکس کھیلتے ہوئے خاصا متاثر کیا۔محمد موسٰی اور محمد حسنین بھی اچھے بولر ہیں، ان کے پاس اسپیڈ کا ہتھیار موجود ہے، وقت کے ساتھ ان نوجوان پیسرز کو تجربہ بھی حاصل ہوگا اور ٹیم کے لیے بہتر کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوں گے، دونوں کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے۔

وارنر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچز میں پاکستان کو تجربہ کار سینئرز کے ساتھ باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کی خدمات بھی حاصل ہوں گی، امید ہے کہ اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔