دو بھارتی کرکٹر اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں گرفتار

252

نئی دہلی: انڈین پریمئیر لیگ(آئی پی ایل)کے 2 کھلاڑیوں کو مقامی ٹورنامنٹ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کےالزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سی ایم گوتم اور ابرار قاضی کو انسداد کرپشن کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ نے بنگلور میں کرناٹک پریمیئر لیگ میں فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا۔

بیلاری ٹسکرس کے سابق کپتان سی ایم گوتم اور ان کی ساتھی ابرار قاضی پر میچ کے دوران سست رفتار سے بیٹنگ کرکے 28 ہزار روپے لینے کا الزام ہے۔

دورسری جانب جوائنٹ کمشنر پولیس سندیپ پاٹل نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سینٹرل کرائم برانچ نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں 2 اہم گرفتاریاں کی ہیں، جن میں سی ایم گوتم اور ابرا قاضی شامل ہیں۔ ملزمان نے اسپاٹ فکسنگ کرناٹک پریمیئر لیگ کے فائنل میں کی جبکہ انہوں نے بنگلور ٹیم کے خلاف میچ میں بھی اسپاٹ فکسنگ کی تھی۔

جوائنٹ پولیس کمشنر نے کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ اس حوالے سے مزید گرفتاریاں عمل میں آسکتی ہیں۔