ایس پی طاہر داوڑ کے بہنوئی بھی قتل

562

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے ایس پی طاہر داوڑ کے بہنوئی جاں بحق ہوگئے۔

میرانشاہ میں میرعلی سب ڈویژن کے گاں خدی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں منصور خدی جاں بحق ہوگئے۔ انہیں خدی کی مرکزی مارکیٹ میں نشانہ بنایا گیا۔منصور خدی ایس پی طاہر داوڑ کے بہنوئی تھے اور ملزمان انہیں قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کو بھی نامعلوم افراد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اغوا کرکے قتل کردیا تھا۔ ان کی لاش افغانستان سے ملی تھی۔