امریکا کرد دہشت گرد تنظیم ‘ایس ڈی ایف ‘کا ساتھ دے گا،امریکی محکمہ دفاع

343

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا اب بھی شام میں کرد دہشت گرد تنظیم سیرین ڈیموکریٹک فورسز ‘ایس ڈی ایف’کے ساتھ کام کر رہا ہے اور وہ انھیں داعش سے لڑنے کیلئے بھرپور مدد کرے گا۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جوناتھن ہفمین شمالی شام میں موجود تیل کی تنصیبات سے حاصل ہونےوالی آمدنی امریکا نہیں لے گا بلکہ وہ ‘ایس ڈی ایف’ کو دی جائے گی۔ امریکا کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ شمال مشرقی شام میں تیل کی تنصیبات کے لیے خطرہ بننے والی کسی بھی قوت سے لڑیں۔

ہفمین نے کہا کہ امریکا توقع کرتا ہے کہ ترکی شمال مشرقی شام میں اپنی حمایت یافتہ کسی بھی تنظیم کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کے واقعقات کی خود ہی تحقیقات کرے گا۔جنگ بندی کے حوالے سے انہوں نے زور دے کر کہا کہ شام میں عام طور پر جنگ بندی برقرار ہے۔ چھوٹی چھوٹی جھڑپیں ہوتی ہیں مگر مجموعی طوپر جنگ بندی پردونوں فریق قائم ہیں۔

Image result for us stand with sdf syrian democratic force in syria"

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیر اہلکار کا کہنا ہے کہ شمال شام میں مقامی حکام ان علاقوں سے نکالے جانے والے تیل سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا مقامی حکام کے تیل کی تنصیبات کی آمد کو وہاں کے لوگوں کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ امریکا اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی ہدایت جاری نہیں کرتا۔

یاد رہے کہ 29 اکتوبر کو پینٹاگون نے اعلان کیا تھا کہ امریکا شام کے تیل کی تنصیبات اپنی حمایت یافتہ کرد فورسز کے ہاتھ سے چھیننے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دےگا۔ شمالی شام میں تیل کی تنصیبات پر داعش کے قبضے، روسی حمایت یافتہ فورسز یا شامی رجیم کی حامی فورسز کو قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔