بیمار نوازشریف سے سیاسی پنجہ آزمائی نہیں کریں گے ، فردوس عاشق اعوان

352

اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بیمار نوازشریف سے ہم کوئی سیاسی پنجہ آزمائی نہیں کریں گے ،نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے شہبازشریف کی درخواست نیب کو بھجوادی گئی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوفلاحی ریاست بناناوزیراعظم کاعزم ہے،عمران خان نےواضح کیاہےکہ سیاست اپنی جگہ اور انسانیت اپنی جگہ ہے،نوازشریف اور ن لیگ ہمارے سیاسی حریف ہیں، صحت مند نوازشریف سے ہماری پنجہ آزمائی جاری رہے گی ۔

عاشق فردوس اعوان نے نواز شریف کے باہر جانے سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے کہناتھا کہ نوازشریف کوعدالت نےطبی بنیادپرضمانت دی ہے،وزارت داخلہ نے درخواست پر نیب سے رائے مانگی ہے ،درخواست کے ساتھ میڈیکل بورڈ کی تجاویز بھی ہیں ،سرکاری میڈیکل بورڈ سے بھی درخواست پر رائے طلب کی گئی ہے ،رائے آنے کےبعدہی نام ای سی ایل سےنکالنےکےمتعلق فیصلہ کیاجائےگا۔