ایک سال میں معیشت تباہ کردی، عوام کے حقوق کے لئے لڑتا رہوں گا، بلاول

311

مظفر گڑھ: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایک سال میں معیشت تباہ کردی گئی،عوام کے حقوق کے لئےکرپٹ حکمرانوںسے لڑتا رہوں گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹونے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسزکی بھرمار کر کےکہتے ہیں یہ سب پرانےپاکستان کی وجہ سے ہے، جو حال آج اس ملک کاہوچکا ہے، اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے، 25 جولائی کو تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی ۔

بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت آصف زرداری کو جیل میں رکھا گیا،یہ کیسااحتساب ہے جس میں صرف اپوزیشن کو نشانہ بنایاجارہا ہے، آج پوری اپوزیشن متفق ہے کہ اس سلیکٹڈ کو باہر نکالنا ہے،سلیکٹرزکو بتایا جائےکہ آپ کےسلیکٹڈکوعوام نےمسترد کردیا ہے،انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کاحشربھی ہر آمراورجابرجیساہوگا۔