چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات

791

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

اطلاعا ت کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی جس میں چوہدر پرویزالٰہی نے مولانا فضل الرحمان سے 5 ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے  رہبر کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے مابین مذاکرات کے تعطل کی وجوہات پر بھی بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے چوہدری پرویز الہیٰ کو مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کا ٹاسک دیا گیا تھا، چوہدری پرویز الہیٰ نے تین روز میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ سے 5 ملاقاتیں کی ہیں۔