پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا :تیسرا اور آخری ٹی 20 آج کھیلا جائیگا

243

پرتھ:آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 آج کھیلا جائیگا۔

پرتھ کے میدان میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں شکست کی صورت میں قومی ٹیم سیریز سے ہاتھ دھو بیٹھی گی۔ابتدائی دو میچوں میں ناقص کارکردگی دکھانے والے اوپنر فخر زمان، محمد عرفان، اور آصف علی کی جگہ امام الحق، محمد حسنین اور خوشدل شاہ کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ نےآزارم کی غرض سے تیز گیند بازپیٹ کمنز کو تیسرے ٹی 20 سے ڈراپ کر دیا ہے، ان کی جگہ شان ایبٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

شاہینوں اور گینگروز کے درمیان میچ پاکستان وقت کے مطابق میچ دن 1:30 پر شروع ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم ایرون فنچ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کی موجودہ ٹی 20 فارم انتہائی ناقص ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھرپور فارم میں دکھائی دے رہی ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین پرتھ کے میدان میں یہ پہلا ٹی 20 میچ ہو گا جس کی پچ کافی تیز اور پاؤنسی مانی جاتی ہے۔