دھاندلی کرنے والوں کو حکومت نہیں کرنے دیں گے، مولانا فضل الرحمن

468

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہناہے کہ د ھاندلی سے آنے والوں کو حکومت نہیں کرنے دیں گے، ہم آئین، قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کےدھرنے سے نویں روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں ہمارے مؤقف کو سمجھنے کی صلاحیت نہیں ہے، نا ہی وہ ہماری بات وزیراعظم تک پہنچاتی ہے۔ہم نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ مذاکرات کرنے ہیں تو وزیر اعظم کا استعفی ساتھ لے کر آئو۔

واضح رہے کہ آزادی مارچ کے شرکاء ایچ نائن گراؤنڈمیں سرد موسم کے باوجوددھرنے میں موجود ہیں، دھرنے کے دن سے حکومت نے میٹرو بس سروس بند کی ہوئی ہے، جبکہ اطراف کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔