بدین، ترقی کے امیدوار پولیس اہلکاروں سے اے ون کا امتحان لیا گیا

157

بدین (نمائندہ جسارت) بدین پولیس نے محکمہ جاتی ترقی کے 46 پولیس اہلکاروں سے اے ون کا امتحان لیا گیا۔ ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ضلع بدین کے 46 پولیس اہلکاروں سے اے ون کا امتحان لیا گیا۔ امتحانات کے عمل کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے ایس ایس پی کی جانب سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز بدین خالد بلوچ رستمانی، ڈی ایس پی سی آئی اے دوست محمد منگریو، پی ڈی ایس پی محمد خان سومرو، آر آئی پولیس لائن بدین عاشق علی میمن اور لائن آفیسر بدین سب حاجی محمد پتافی پر مشتمل ٹیم نے امتحان کی نگرانی کی۔ ایس ایس پی آفس بدین سے جاری کردہ پروگرام کے مطابق 3 سال سروس مکمل ہونے اور 37 سال تک کی عمر تک کے پولیس اہلکاروں سے اے ون کے تحریری اور ڈرل کے امتحانات لیے جارہے ہیں جبکہ اے ون کوالیفائڈ پولیس اہلکاروں سے بی ون کا تحریری اور ڈرل امتحان لیا جارہا ہے۔