نوجوان طلبہ تباہی و گمراہی سے بچنے کیلیے سیرت طیبہؐ کا مطالعہ کریں

148

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی پنجاب شمالی کے امیر طارق سلیم نے زرعی یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام ہونے والی سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان طلبہ کو تباہی و گمراہی سے بچنے کیلیے سیرت طیبہؐ کا مطالعہ کرناچاہیے۔اتباع رسول ؐ کے بغیردنیااورآخروی کامیابی ناممکن ہے،حضورنبی کریمﷺ کی روشن تعلیمات میںتمام مسائل کا حل مضمر ہے۔اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ زرعی یونیورسٹی کے ناظم فاروق اعظم دیگرذمے داران بھی موجودتھے۔سیرت کانفرنس ؐ میں طلبہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی ،جبکہ نعت خواں طلبہ نے اس موقع پرحضورنبی کریم ؐ کی شان میںہدیہ نعت بھی پیش کیے۔امیرجماعت اسلامی نے کہاکہ آج مسلمانوںکی پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ رسول اکرمؐ کی اتباع سے دوری ہے ،شرف آدمیت اورتکریم انسانیت کے حوالے سے آپ کی تعلیمات دنیا کو ہمیشہ رہنمائی عطا کرتی رہیں گی۔ہمارادینی اورقومی فریضہ ہے کہ اسلامی تعلیمات کو سامنے رکھتے ہوئے مظلوم کشمیریوں پرہونے والے مظالم کیخلاف آوازبلندکریں۔مقبوضہ کشمیرمیں غاصب بھارتی افواج کے مظالم پر دنیا بھرکے مسلمان تشویش میں مبتلا ہیں،اقوام متحدہ اورعالمی برادری کشمیری قوم کو بھارتی قیدسے رہا کروائے۔