اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے روا ں برس 79 ٹن مالیت کی منشیات برآمد کی

116

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)اینٹی نارکوٹیکس فورس بلوچستان نے رواں برس 93 کارروائیوں میں 79 ٹن مالیت کی منشیات برآمد کرکے 26 ملزمان کو گرفتار کیا۔ اے این ایف حکام کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رواں برس اب تک 93 کارروائیاں کی گئی ہیں جن 79 ٹن کی مختلف نوعیت کی منشیات پکڑی گئیں، کارروائیوں میں 26 ملزمان گرفتار کرکے انسداد منشیات قوانین کے تحت مقدمات درج کیے گئے، پکڑی گئی منشیات میں 61 ٹن چرس، 6 ٹن افیون اور 500 کلو سے زائد ہیروئن ، 3 ٹن مارفین، 500 کلو گرام سے زائد کرسٹل شامل ہے، حکام کے مطابق قلعہ عبداللہ، دکی، لورالائی اور جھل مگسی میں 188 ایکڑ پر کاشت کی گئی پوست کی فصل کو تلف بھی کیا گیا،جبکہ قلعہ عبداللہ کے علاقوں گستان اور چمن میں بھنگ کی فصل کو تلف کرنے کیلیے آپریشن جاری ہے۔اے این ایف حکام کے مطابق بلوچستان میں رواں برس انسداد منشیات سے متعلق آگاہی کیلیے مختلف سرگرمیاں بھی جاری رہیں۔