وی آئی ایس نے پاک قطر فیملی تکافل کی کریڈٹ ریٹنگ A+پر مستحکم کردی

601

کراچی(اسٹاف رپورٹر)VISکریڈٹ ریٹنگ کمپنی نے پاک قطرفیملی تکافل لیمیٹدکی انشورنس مالیاتی درجہ بندی کومستحکم نقطہ نظر کیساتھ A+(سنگل A Plus) پرتقویض کردیا ہے ۔تقویض کردہ درجہ بندی پالیسی ہولڈرز کی ضروریات اور انشورنس پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے کی کمپنی کی اعلیٰ صلاحیت کی نشاندہی کرتی ہے کو کمپنی کی مناسب سرمایہ کاری اور لیکیوڈیٹی پروفائل کی عکاس ہے۔ اس ضمن میں کمپنی کو بینک تکافل چینل کے ذریعے حاصل ہونے والا کاروبا رکمپنی کی ٹاپ لائن مصنوعات میں سب سے زیادہ معاون ثابت ہوا ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل ایک سرکردہ تکافل کمپنی ہے جو ایک عشرے سے زائد عرصے سے میں ملک کے طول وعرض میں کام کررہی ہے۔ کمپنی مضبوط منافع بخش تناسب کے ساتھ اپنے ہر ایک صارف کو مالی تحفظ فراہم کرتی ہے۔اپنے صارفین اور لوگوں کی سہولت کے پیشِ نظر کمپنی نے ملک کے 70 شہروں میں 100 سے زائد شاخوں کا ایک وسیع نیٹ ورک قائم کررکھا ہے۔اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے ڈائریکٹر فنانس کامران سلیم نے کہا کہ یہ بات تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے خوشی کا باعث ہے کہ پاک قطر فیملی تکافل کی مضبوط کارکردگی اور اس کے کاروبار کے تمام پہلوئوں کو ملک کی ایک مشہور درجہ بندی کرنے والی کمپنی نے تسلیم کیا ہے۔ یہ صرف ہماری کمپنی کے تنظیمی ڈھانچے، تجربہ کاری انتظامیہ ، تکافل کی صنعت میں 1.3ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری، صارفین کے دعوئوں کی بروقت ادائیگی، ہرسال زائدمنافع کی ادائیگی، انفارمیش ٹیکنالوجی میں مسلسل سرمایہ کاری اور وسیع برانچ نیٹ ورک کی وجہ سے ممکن ہوا۔