کوئٹہ: لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے قائم حکومتی کمیشن کی سماعت جاری

130

کو ئٹہ( نمائندہ جسارت) لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے قائم حکومتی کمیشن کی سماعت سول سیکریٹریٹ میں جاری ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران 2 لاپتہ افراد کے گھر پہنچنے کی تصدیق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں قائم حکومتی کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس فضل الرحمٰن کر رہے تھے، گزشتہ روز کمیشن نے 14کیسز کی سماعت کی جس کے دوران 2 افراد کے گھر پہنچ جانے کی تصدیق کر دی گئی، کمیشن نے گز شتہ 3 روز کے دوران 45 کیسز کی سماعت کی جبکہ 4 کیسز لاپتہ افر ادکے زمرے میں نہ آنے پر خارج کردیے گئے۔ سماعت کے دوران اب تک 3 افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے، 8 نومبر تک جاری رہنے والے کمیشن میں 62 کیسز کی سماعت ہوگی۔