پنجاب حکومت نے غریبوں کو راشن کارڈ کے اجرا کیلیے کام شروع کردیا

127

سرگودھا (صباح نیوز) حکومت پنجاب نے غریب عوام کیلیے راشن کارڈ اسکیم کے اجرا کیلیے اقدامات شروع کردیے ہیں، یہ راشن کارڈ ان خاندانوں کو جاری کیے جائیں گے جن کا بجلی کا بل 1500 روپے سے کم ہوگا اس سلسلے میں تمام یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو ایسے افراد کی فہرستیں تیار کرنے اور ماہانہ کی بنیاد پر راشن کے حصول کیلیے بل بجلی ساتھ لانا ہوگا اس راشن کارڈ رکھنے والے خاندان کو مارکیٹ سے انتہائی کم قیمت پر آٹا گھی چینی دالیں فراہم کی جائیں گی تاہم یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو راشن ڈپو کا درجہ دیدیا جائے جہاں پر راشن کارڈ رکھنے والے خاندانوں کے علاوہ عام افراد بھی خریداری کرسکیں گے۔