وزیراعظم کا فوری طور پر 6 ارب روپے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو جاری کرنے کا فیصلہ

379

وزیراعظم عمران خان ملک میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے اور عوام کو ریلیف دینے کےلئے فوری طور پر 6ارب روپے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے اور عوام کوریلیف کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلا س ہوا،اجلاس میں عوام کو اشیاءضروریہ کی کم قیمت پر فراہمی کویقینی بنانے کےلئے وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فوری طور پر 6ارب روپے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو فراہم کئے جائیں گے اور اس رقم سے آٹا، گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔