تیسراٹی ٹوئنٹی:آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

239

تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 0-2 سےاپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق  پرتھ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی وئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ریت کی دیورا ثابت ہوئیاور مقررہ اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر صرف 106 رنزہی بناسکے۔قومی ٹیم کی جانب سے افتخآر احمد 45 رنز بناکر ایک بار پھر نمایاں رہے۔

آسٹریلیاکی جانب سے کین رچرڈسن نے 3، مچل اسٹارک اورسین ایبٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے کیا،دونوں اوپنرز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کا 107 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 11.5 اوورز میں پورا کرلیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 48 اور ایرون فنچ نے 52 رنز بنائے۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور کپتان بابراعظم نے کیا۔ دونوں اوپنرز نے خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کیا اور صرف 15 رنز پر کپتان بابراعظم 6 رنز بنا کر اسٹارک کی گیند پر آوٹ ہوگئے جب کہ اگلی ہی گیند پر ون ڈاؤن آنے والے محمد رضوان بھی بولڈ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔