حکومت کا نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

299

وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سےنکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست موصول ہوئی تھی جس پرحکومت نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے نواز شریف کی نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وفاقی کابینہ کو خط لکھا جائے گا،کابینہ کی منظوری کے بعد سابق وزیراعظم  کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نےشریف خاندان کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نام ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا،۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ نوازشریف کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

فیصلے کے بعد نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کردی گئیں،نوازشریف کے ہمراہ شہبازشریف بھی بیرون ملک جائیں گے۔