لاہور میں اسموگ سے بیماریاں جنم لینے لگیں

594

لاہوراور گرد و نواح میں شدید اسموگ کے باعث آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے ،وزیر تعلیم پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ اسموگ کے باعث آج لاہور کے تمام سرکاری اور نجی سکول بند رہیں گے ۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں رات سے اسموگ کے اثرات نمایاں ہیں ، جوہرٹاؤن، فیصل ٹاؤن اور واپڈاٹاؤن اسموگ کے باعث سانس کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں جبکہ گلبرگ، گرین ٹاؤن، مال روڈ اورجیل روڈ، لکشمی چوک، گڑھی شاہو، کینال روڈ سمیت دیگر علاقوں میں اسموگ کا راج ہے۔

اسموگ کے باعث شہریوں کی آنکھوں میں جلن اور گلے میں خراش کی شکایات عام ہوگئیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث حدنگاہ ایک کلومیٹر رہ گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت سے آنے والے دھوئیں کے بادلوں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، شہر میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 455 تک پہنچ گیا، شہر میں شام سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں، اسموگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اورمتعلقہ ادارےا سموگ کے حوالے سے ہمہ وقت چوکس رہیں،ا سموگ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کیلئے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے موثر آگاہی مہم چلائی جائے۔