سانحہ تیزگام: 40 نعشوں کی ڈی این اے سے شناخت ہوگئی

152

رحیم یارخان (اے پی پی) سانحہ تیزگام میں جاں بحق ہونے والے 40 مسافروںکی ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے شناخت ہوگئی، 38 مسافروں کی نعشیں کارروائی کے بعد ریسکیو اور ایدھی ایمبولینسز کی مدد سے آبائی علاقوںکو روانہ کردی گئیں، اسسٹنٹ کمشنر میر پور خاص بھی شیخ زید اسپتال میں موجود دیگر 2 نعشوںکو بھی جلد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔ دیگر نعشوں کی شناخت کیلیے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل آئندہ 24 گھنٹوں میں مکمل کیے جانے کا امکان نعشوں کی شناخت کے وقت شیخ زید اسپتال میں رقت انگیز مناظر دیکھے گئے، ورثا دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ شناخت ہوجانے والی نعشوں میں ظفر حسین، نسرین بی بی، جاوید گل کا تعلق کراچی، عبدالغفار، محمد خاور کا تعلق سانگھڑ، شفیع محمد، اسداللہ خان اور محمد کامران کا تعلق عمر کوٹ، محمد بلال کا تعلق ٹنڈوالہیار، گورا کا تعلق شکار پور جبکہ میر پور خاص سے تعلق رکھنے والوں میں فرحان سعید، محمد انوار، عتیق احمد شیخ، نوید احمد، منصور علی، محمد عمر، ثناء اللہ، حبیب اللہ پڑہار، محمد امجد رحیم، عبدالرزاق، محمد سہیل، عدنان احمد خان، محمد یامین، محمد حسین، محمد رمضان، محمد اسلم موری، محمد بلال، دلاور حسین، سلمیٰ بی بی، زینب بی بی، محمد اسماعیل، حسن محمود، عادل پنوار، وحید علی، محمد اسلم، محمد حنیف، عبدالباقر، نسیم بی بی اور لودھراں سے تعلق رکھنے والے احمد جبار شامل ہیں۔