حکومت نے چار مرتبہ بجلی مہنگی کرکے کوڑا برسادیا ہے ،بیگا

142

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے امیرمیاںعبدالستاربیگانے کہا ہے کہ فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر بجلی کی قیمتوںمیں ہوشربااضافے کے باعث عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے گرداب میں پھنستی جارہی ہے۔ عام آدمی اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی میسر کرنے سے قاصر ہے اُوپر سے حکومت نے بجلی مہنگی کرکے کوڑا بھر سادیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے سال 2019ء میں چار مرتبہ ادویات کی قیمتوں میںبھی اضافہ کیا ہے جس سے شہریوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ لیکن حکمران عوام کی دادرسی کے بجائے اپنے اخراجات کو بڑھائے جارہے ہیں۔ موجودہ ملکی معاشی حالات روزبروز خراب ہورہے ہیں۔ اور خراب حالات کا بوجھ حکومت مسلسل عوام کی طرف منتقل کررہی ہے۔ حکمران لنگر خانوں سے عوام کو پھیلا رہی ہے لیکن مہنگائی میں کمی کرنے پر توجہ نہیں دے رہی۔ حکمران صرف اپنی سابقہ تقریروں کو ہی ایک بار سن لیں تو شاید غریب کی زندگی میں آسانی پیدا ہوسکے۔