پشاورہائیکورٹ: صوبائی وزیر مریدکاظم کی سزا کالعدم

148

پشاور(اے پی پی) پشاورہائیکورٹ نے اختیارات کے ناجائزاستعمال کے کیس میں سابق صوبائی وزیرمریدکاظم کواحتساب عدالت سے ملنے والی سزاکالعدم قرار دیدی ہے۔واضح رہے کہ نیب خیبرپختونخوا نے مرید کاظم کے خلاف ڈی آئی خان میں سرکاری زمین غیر قانونی طور پر دینے کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھاجن پر اختیارات سے تجاوز کرکے سرکاری زمین الاٹ کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔