کوئٹہ ‘محکمہ معدنیات کے گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹر کی درخواست ضمانت مسترد

37

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے محکمہ معدنیات میں خوردبرد کے الزام میں گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹر محمد زمان اور امتیاز حسین کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کردی ہے۔ گزشتہ روز نیب اسپیشل پراسیکیوٹر جعفر رضا نے بینچ کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو دوران تحقیق خوردبرد کے ٹھوس شواہد ملے ہیں بلکہ کیس کی گتھیاں سلجھانے، تحقیقات کی دائرہ کار کو بڑھانے اور نیب کے پاس موجود ناقابل تردید ثبوت کی روشنی میں ملزمان کا نیب کی تحویل میں ہونا ضروری ہے جس کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کردی ۔