کوئٹہ ‘گیس لیکیج سے دھماکا‘ 8 بچوں سمیت11 افراد جھلس کر زخمی

137

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے8 بچوں سمیت11 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ سریاب روڈ کلی بنگلزئی میں داد محمد نامی شخص کے گھرمیں ہوا‘ جہاں مکین رات گیس کا ہیٹر جلا کر سو گئے‘ کم پریشر کی وجہ سے ہیٹر بجھ گیا اور کمرے میں گیس بھر گئی‘ صبح ہوتے ہی گھر کے مکینوں نے کمرے میں آگ سلگائی تو اچانک دھماکا ہوگیا‘ دھماکے سے گھر کے11 افراد زخمی ہو گئے‘ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بی ایم سی برن سینٹر منتقل کر دیا گیا ۔