بغیر اجازت تیسری شادی پر خاوند کو 1 سال قید اور 5 ہزار جرمانے کی سزا

245

چکوال(اے پی پی) بغیر اجازت تیسری شادی کرنیوالے خاوند کو 1 سال قید اور 5 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فاخرہ جبین دختر ذوالفقار حسین ساکن چک کھاڑک نے فیملی جج راجہ علی رضا کی عدالت میں استغاثہ دائر کیا تھا کہ اس کے خاوند عامر سفیر ساکن چک کھاڑک نے بیوی فاخرہ جبین سے دوسری شادی کی اجازت لے کر شادی کی تھی مگر کچھ عرصے بعد اس کی دوسری بیوی فوت ہو گئی تو اس نے تیسری شادی بغیر اجازت کر لی جس کی اطلاع یونین کونسل میں بھی نہیں دی گئی۔ عدالت میں ملزم پر الزام ثابت ہو گیا جس پر جج نے ملزم کو 1 سال قید اور 5 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی اور عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 3 ماہ قیدکی سزا بھی سنائی۔