پانی کی منصفانہ تقسیم اور پانی چوری کی روک تھام کے لئے پہلی باراسمارٹ کینال واٹر مانیٹرنگ سینسر ڈیو ائس متعارف،

1309

کراچی(رپورٹ: منیرعقیل انصاری) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طالبعلم نے سندھ میں نہروں کے زریعے پانی کی منصفانہ تقسیم اور پانی چوری کی روک تھام کے لئے پہلی باراسمارٹ کینال واٹر مانیٹرنگ سینسر ڈیو ائس متعارف کروادی گئی،

مذکورہ ڈیو ائس کے ذریعے فصلوں کو بھی ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا یہ سو فٹ ویئر پروگرام کے زریعے ڈیٹا بیس سسٹم پر منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے ذریعے پانی چوری کی آن لائن روک تھام کیساتھ منصفانہ تقسیم میں بھی آسانی ہو گی،اس سے قبل سندھ میں سرکاری سطح پر اداروں کے پاس پانی کی سپلائی کو چیک کرنے اور چوری کی روک تھام کے لئے کوئی سسٹم مو جود نہیں ہے۔مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علم حسنین گل نے اسمارٹ کینال واٹر مانیٹرنگ سینسر ڈیو ائس متعارف کرائی ہے،

بدھ کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ پاک واٹر اینڈ انرجی نمائش میں جسارت سے خصو صی بات چیت کر تے ہوئے حسنین گل نے بتایا کہ پانی کے پرانے نظام کے زریعے فصلوں کو زیا دہ پانی سپلائی کرنے کی وجہ سے فصلوں کی پیداواری صلاحیت کم اور زمین بھی بنجر ہوتی جا رہی تھی لیکن اس ڈیوائس کے زریعے فصلوں کو ضرورت کے مطابق پانی سپلائی کرسکتے ہیں،

جس سے فصلوں کو معیاری اور زمین کو زر خیز بنا یا جا نے کیساتھ پیدواری صلاحیت میں اضافہ بھی ممکن ہے،انہوں نے کہا کہ سینسر ڈیو ائس کو لیب میں چیک کیا جا چکا ہے اور یہ تجربہ کامیاب رہا ہے لیکن فیلڈ میں اس پر مزیدبہتری کی گنجائش موجود ہے،انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے مزید ریسرچ کی ضرورت ہے،اس مو قع پر مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے میڈیا ریلشن آفیسر محمد ثاقب ابڑو نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ بین الاقوامی حیثیت اختیار کر چکا ہے جبکہ پاکستان میں بھی پانی کی قلت کے مسائل کا سامنا ہے،

انہوں نے کہا کہ آبی وسائل سے بھر پور استفادہ کیلئے اپلائیڈ ریسرچ کی ضرورت مزید بڑھ چکی ہے جبکہ انسانی وسائل کی ترقی اور تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کی شراکت داری سے بھی اس مسئلہ پر قابو پانے میں مددمل سکتی ہے جس سے نہ صرف عام استعمال کے پانی بلکہ زرعی مقاصد کے حوالے سے بھی پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ مہران یونیورسٹی میں ”یو ایس پاکستان سینٹر فار ایڈوانس اسٹڈیز ان واٹر“ کے تعاون سے قائم ریسرچ سینٹر میں پانی، توانائی، زراعت اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبوں میں اطلاقی تحقیق کے ذریعے ان کو حل کرنے اور نئے ذرائع معلوم کر نے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔