اسکول طالبعلم کی حاضردماغی نے کئی جانیں بچا لیں

713

سعودی عرب کے شہر تیما میں اسکول کے طالبعلم نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی قیمتی جانوں کو بچا لیا۔

تیما شہر کے مقامی اسکول بس کا ڈرائیور بچوں کو گھر چھوڑنے جارہا تھا کہ اس دوران چلتی بس میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

بس میں موجود ایک طالبعلم نے موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر نہ صرف بس کو کنٹرول کیا بلکہ بحفاظت اسے روک بھی دیا۔

بچے کی حاضر دماغی کے باعث بس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، اس حوالے سے مقامی تعلیم کے نگراں ادارے نے ایک پوسٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جس میں واقعے کی تصفیل اور بس کی تصویر شامل ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اگرچہ کہ بس کو معمولی نقصان پہنچا ہے مگر طالبعلم نے کئی جانوں کو بچا لیا ہے، ادارے نے مذکورہ طالبعلم کو حاضر دماغی کا مظاہرہ کرنے پر اس کی تعریف اور ستائش کی۔

ادارے نے دوران ڈرائیورنگ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کے اہل خانہ سے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے لیے صبر جمیل اور متوفی کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔