مریم نواز کی رہائی کے لیے روبکار جاری

868

احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی رہائی کے لیے روبکار جاری کردیے۔

چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتاری مریم نواز کے وکیل کیس کی سماعت پر عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے جج امیر محمد خان کے روبرو مریم نواز کے ایک ایک کروڑ کے دو مچلکے جمع کرائے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

مچلکے کو منظور کرنے کے بعد عدالت مریم نواز کی رہائی کے لیے روبکار جاری کیے۔ رپورٹس کے مطابق روبکار کوٹ لکھپت جیل میں جمع کرائے جائیں گے جس کے بعد مریم نواز کو رہا کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی طبی بنیاد پر ضمانت منظور کی تھی۔