ڈیرہ اسماعیل خا ن،ٹینکر کی دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر ،ایک خاتون جاں بحق

139

ڈیرہ اسماعیل خا ن ( این این آئی) چشمہ روڈ کوکار کے قریب ٹینکر کی دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔ تھانہ صدر کی حدود میں چشمہ روڈ کوکار کے قریب تیز رفتار ٹینکر نے دو موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا۔ حادثے کے نتیجے میں70سالہ امیراں بی بی زوجہ عمر شیر حسام سکنہ اعوان پہاڑ پور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ 28سالہ طاہر خان ولد محمد جان سکنہ حسام اور ایک خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے، جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔