فضل الرحمن واپس جارہے ہیں، حکومت5سال پورے کرے گی، شیخ رشید

123

راولپنڈی (آن لائن) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہمولانا فضل الرحمن واپس جا رہے ہیں، اسلام آباد پرسکون ہوگا اور حکو مت اپنے5 سال پورے کرے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹوئٹر پر وڈیو بیان میں کیا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہمولانا کا دھرنا ختم ہو رہا ہے اور ایک 2 روز میں مسئلے حل ہوجائیں گے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ خوشی ہے موجودہ حکومت نے بڑی دانشمندی سے اس مسئلے کو ہینڈل کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سیاسی طریقے سے اپنا حق منواتی ہیں نہ کہ محمود اچکزئی جیسے لوگوں کو ساتھ رکھ کر ایسا تاثر دینا چاہتی ہیں کہ جیسے ملک کے خلاف کوئی ایک انتشار یا خلفشار کا ماحول ہو۔ واضح رہے کہ جمعیت علما اسلام نے31 اکتوبر سے اسلام آباد میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے اور اس دوران اپوزیشن اور حکومت کی رہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے جس میں مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کررکھا ہے جبکہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت استعفا نہیں دیں گے۔
شیخ رشید