کشمیریوںکے پاس مسلح جدوجہد کے سوا کوئی راستہ نہیں، صلاح الدین

152

مظفرآباد (صباح نیوز) کشمیری نوجوانوں کے پاس بھارت سے آزادی کے لیے ریاست گیر مسلح جدوجہد کے سوا کوئی راستہ نہیں ، ہم حکومت پاکستان اور فوجی قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کے لیے واضح قابل عمل روڈ میپ کے منتظر ہیں،بھارت جان لے آسمان زمین پر بھی گر پڑے جموں کشمیر پراُس کے جبری فوجی قبضے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے رکن ممالک کشمیر پر حق خودارادیت کی اپنی ہی پاس کردہ 18قراردادوں کا دفاع کرنے میں ناکام ہو گئے۔ چیئرمین متحدہ جہاد کونسل جموں کشمیر امیرحزب المجاہدین سید صلاح الدین نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل کی قراردادوں، عالمی اصولوں، ضابطوں اور قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے متنازع ریاست جموں کشمیر کو 2 حصوں میں تقسیم کیابلکہ 173سالہ شاندار ماضی اور تاریخ رکھنے والی ریاست کی شناخت اوریکجہتی کو پارہ پارہ کردیا۔ اُن کاکہناتھاکے اقوام متحدہ میں متنازع حیثیت رکھنے والی ریاست جس پرسلامتی کونسل کی 18 قراردادیں موجودہیں کہ اہم فریق پاکستان کی حیثیت اورجموں کشمیر کے عوام کی رائے کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے مودی نے جموں کشمیر کی شناخت کو مسخ کردیا۔ بہادرکشمیری قوم گزشتہ 3ماہ سے مسلسل بھارتی ریاستی جبر اورظلم کا شکارہے۔ انہوںنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے31 اکتوبر کو جب بھارت متنازع ریاست کے حصے بخرے کررہا تھا تو پاکستان سے مذمت تک نہیں ہوئی، بلکہ سیاسی پارٹیوں کی باہم رسہ کشی سے کشمیر کے لییاٹھنے والی موہوم سی آوازویں بھی دب کر رہ گئی ہیں۔بھارت کیخلاف اپنی آزادی کے لیے ہتھیار اٹھانا کشمیریوں کاحق ہے۔