چین: خاتون مسافر کی تصویر وائرل ، پائلٹ پر تاحیات پابندی عائد

572

چین کی ایک نجی ائیر لائن نے اپنے پائلٹ پر اس وقت تاحیات پابندی عائد کردی جب پائلٹ کی نشست پر بیٹھی ایک مسافر خاتون کی تصور سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں سال کے مہینے جنوری میں لی گئی خاتون مسافر کی تصویر گزشتہ اتوار کو وائرل ہوئی جس میں وہ پائلٹ کی نشست پر تشریف فرما تھی۔

خاتون نے تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ: “تصویر کے لیےشکریہ پائلٹ،میں بہت خوش ہوں”۔

تصویر کے وائرل ہوتے ہی نجی ائیر لائن کی انتظامیہ حرکت میں آئی اورخاتون کے کیمرہ سے تصویر بنانے والے پائلٹ پرتاحیات جہاز اُڑانے پر پابندی عائد کردی۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ پائلٹ کو ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے یا نہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے ائیر لائن قوانین کی خلاف ورزی کی ہے کیونکہ پائلٹ کی نشست پر کوئی بھی دوسرا فرد بیٹھ نہیں سکتا۔

انتظامہ کا خیال ہے کہ تصویر دوران پرواز لی گئی ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

خاتون مسافر سے متعلق یہ افوائیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ وہ چین کی ایک نجی یونیورسٹی میں فلائٹ اینڈنٹ بننے کے لیے تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔