اے این پی رہنما امیر حیدر ہوتی کے گھر میں دھماکا، محفوظ رہے

112

مردان (صباح نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کے گھر پر گیس لیکج کے باعث دھماکا، امیر حیدر ہوتی گھر میں موجود تھے تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ دھماکا ملازمین کے کمرے میں ہوا، زخمی ملازمین امین الحق اور لیاقت کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔