پختونخوا میں ضم قبائلی اضلاع میں 26 میونسپل ٹاؤنز کی تشکیل، ٹی ایم ایز کو اکاؤنٹ کھولنے کی منظوری

110

پشاور (آن لائن) خیبر پختونخوا میں ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 26 تحصیل میونسپل ٹائون بنائے جا رہے ہیں، جس کیلییصوبائی حکومت نے ضم قبائلی اضلاع میں 26 نئے ٹی ایم ایز کو اکاؤنٹ کھولنے کی منظوری دیدی ہے محکمہ خزانہ نے اس ضمن میں اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔ جن قبائلی اضلاع میں ٹی ایم ایز (تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن) قائم کیے جا رہے ہیں ان میں زرمک، وزیر، حسن خیل، اپر کرم، لوئر کرم، میران شاہ، خار، وانا، جمرود، درہ آدم خیل، لنڈی کوتل، اپر مہمند، لوئر مہمند، نواگئی، اپر اورکزئی، لوئر اورکزئی، سینٹرل کرم، میر علی، بائیزئی، جنڈول، بٹنی، درزاندہ اور لدکھا، شامل ہیں۔