ائر لفٹ پاکستان کی پہلی آن لائن بس سروس ہے، عثمان گل

289
ایئرلفٹ کے شریک بانی اور سی ای او عثمان گل پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
ایئرلفٹ کے شریک بانی اور سی ای او عثمان گل پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

کرا چی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی بیسڈ ڈی سینٹر لائزڈ ماس ٹرانزٹ سسٹم آن لائن بس سروس” ایئر لفٹ” نے سیریز اے فنانسنگ میں 12ملین ڈالر حاصل کیے ہیں،ائر لفٹ پاکستانی کی پہلی آن لائن بس سروس ہے جس کا مقصد کم کرائے پر سفری سہولیات کو سستا کرکے عوام کے لیے پیش کرنا ہے ۔ اِس راؤنڈ کی قیادت فرسٹ راؤنڈ کیپیٹل کر رہی ہے جو یونائیٹڈ اسٹیٹ کی ایک اہم وینچر کیپیٹل فرم ہے جس کی اوبر ، اسکوائر ، روبلوکس ، لوکر اور نوٹین میں قابل ذکر سرمایہ کاری ہے۔مقامی ہوٹل میں ہفتے کو پریس کانفرنس سے خطاب میں ایئرلفٹ کے شریک بانی اور سی ای او عثمان گل نے بتایا کہ راؤنڈ مارکس جنوبی ایشیا کی رواں سال کی سب سے بڑی فنانسنگز ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ کسی یو ایس ایس بیسڈ وی سی نے پاکستان میں راؤنڈ کی قیادت کی۔ ایئرلفٹ دراصل رائیڈ شیئرنگ کی تیسری ویوو کی سربراہی کر رہی ہے جس میں اعلیٰ صلاحیت کی گاڑیاں اربن سفر کو بہتر بنانے میں اپنا بڑھتا ہوا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس فنانسنگ کے ساتھ، ایئر لفٹ ڈی سینٹرلائزڈ ٹرانزٹ سسٹم، اپنے نقطہ نظر کی پیمائش کے لیے ٹیکنالوجی اور آپریشنز میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہے اور ابتدائی طور پر ترقی پذیر دْنیا پر توجہ دے رہی ہے۔ عثمان گل کا کہنا ہے کہ ’’ماس ٹرانزٹ سسٹم مستقبل میں نیچر اور کیٹرک میں متحرک ہوں گے اور اربن پاپولیشن کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق ہو سکیں گے۔