قبائلی اضلاع سے منتخب اراکین اسمبلی 26 نومبر کو پہلی مرتبہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

175

پشاور (آن لائن) قبائلی اضلاع سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی 26 نومبر کو پہلی مرتبہ اپنا حق رائے دہی صوبائی اسمبلی میں استعمال کرینگے، 26 نومبر کو صوبائی اسمبلی میں سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست کے لیے انتخابات ہوں گے۔ اراکین اسمبلی کے علاوہ مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی خواتین اراکین اسمبلی بھی سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لیں گی۔