کم عمری کی شادی کا بل کنفیوژ بل ہے،اسلامی نظریاتی کونسل

195

پشاور(آن لائن)اسلامی نظریاتی کونسل نے خیبر پختونخوامیں کم عمری کی شادی کی روک تھام کے بل کو کنفیوژ بل قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم سے بل پر ابتدائی مشاورت نہیں کی گئی۔پشاور میں نیشنل کریمینالوجی کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہاکہ قانون میں شادی کے لیے16سال کی عمر رکھی گئی ہے تاہم لوگ اس بدلائو کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں، سب سے پہلے لوگوں میں آگہی ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت کا کم عمری کی شادی کی روک تھام کا بل بہت کنفیوژ بل ہے، جس کے حوالے سے صوبائی حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل سے ابتدائی مشاورت نہیں کی ،ان کا کہنا تھا کہ 1961ء کے قانون میں شادی کے لیے16سال کی عمر رکھی گئی ہے تاہم لوگ اس بدلائو کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں،اس حوالے سے لوگوں میں آگہی پیداکرنے کی اشدضرورت ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کم عمری کی شادی کی کبھی حمایت نہیں کرتی قانون سازی سے قبل عوامی شعور ضروری ہے۔