کوئٹہ میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام،3دہشتگرد ہلاک

348

کوئٹۃ میں بارود سے بھری گاڑی کی شہر میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے کوئٹہ میں آنے والی بارود سے بھری مشتبہ گاڑی کو اغبرگ کے مقام پر روک کرشہرمیں داخلے کی کوشش ناکام بنادی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے،لاشوں کو شناخت کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گاڑی سے 35 کلوگرام دھماکہ خیزمواد برآمد کیا گیا جس میں 2 ایس ایم جیز، ایک پسٹل، ہینڈ گرنیڈزبھی شامل ہے۔