جدیدآلات سےلیس جہازسمندر میں قدرتی ذخائر تلاش کریگا،ایڈمرل ظفرمحمود

303

کراچی : ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کا کہنا ہے کہ جدیدآلات سےلیس جہازملکی سمندری حدودمیں قدرتی ذخائرتلاش کریگا، ہم کشمیریوں پر بھارتی ریاستی جبر کی مذمت کرتے ہیں۔

امیرالبحرنیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے نئے سروے شپ ’’بحر مساح‘‘کی کمشننگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’بحر مساح‘‘کی کمشننگ جدید ہائڈروگرافی کے میدان میں اہم سنگ میل ہے، دفاعی شعبوں میں باہمی تعاون پاک چین بہترین تعلقات کا عکاس ہے،سروے شپ کی بدولت پاکستان دوست ممالک کوہائڈروگرافی کے میدان میں معاونت کر سکے گا، سروےشپ پاک بحریہ کی آپریشنل ضروریات کی تکمیل، میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں کردار اداکریگا۔