عمرکوٹ، حلیم عادل شیخ پر اغوا اور تشدد وغیرہ کا مقدمہ درج

283

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) تحریک سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ پر کنری پولیس اسٹیشن میں اغوا، تشدد وغیرہ کیے جانے کا مقدمہ درج، کنری واقعہ کے بعد پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں شدید کشیدگی، پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف آمنے سامنے، کنری معاملے پر صوبائی وزیر نواب محمد تیمور تالپور کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا، اپنے ویڈیو بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور کا کہنا ہے کہ تیز گام حادثے پر وفاقی وزیر ریلوے کے بیان کا ردعمل ہے جس پرلوگوں نے حلیم عادل شیخ پر انڈے اور ٹماٹر برسائے۔ نواب تیمور نے کہا کہ میرپورخاص میں بھی عوام سے شیمم نقوی کو بھی ایسے معاملے کا سامنا کرنا پڑا، کیا وہ واقعہ بھی میں نے کروایا۔ پی پی ایم پی اے نواب تیمور تالپور نے کہا کہ کنری کے عوام نے ان کے ہی بڑوں اور پی ٹی آئی حکومت کی پالیسی کیخلاف عوام نے ردعل دیا تھا۔ حلیم عادل شیخ کے غنڈوں نے ہمارے کارکن رضوان کو اغوا کیا، گن پوائنٹ پر بیانات دلوائے، جس کی وڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔ نواب تیمور تالپور کا ویڈیو بیان میں موقف سامنے آیا ہے۔ صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور نے کہا کہ پی پی جیالے کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ دوسری طرف کنری پولیس اسٹیشن پر رضوان کے بھائی محمد خالد ولد محمد صدیق جٹ کی فریاد پر پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، حاجی نثار احمد، مرتضیٰ شاہ، اویس ظاہر، محمد عمر پر دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔