آصف میمن کی تیسری مرتبہSESSI میں تقرری

165

سندھ حکومت کے ایک آفیسر کو مزدوروں کی خدمت کرنے کا جذبہ شوق یا سندھ لیبر منسٹری کی نگاہ انتخاب کہ ان کے ماتحت سندھ سوشل سیکورٹی اور سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے لیے مذکورہ شخص آصف میمن لازم و ملزوم ہے۔ واضح رہے کہ ان ماتحت محکموں کے ذریعے مزدوروں کو طبی سہولیات و فلاحی مراعات فراہم کی جاتی ہیں۔ جس کے لیے مالی اعانت صنعت کاروں کی جانب سے فراہم کی جاتی ہیں جب کہ حکومت سندھ بغیر کسی مالی اعانت کے مکمل انتظامی کنٹرول رکھتی ہے۔ آصف میمن نے دوسری دفعہ بطور سیکرٹری (SWWB) اپنی تعیناتی کروائی لیکن ملازمین محکمہ کی NAB کو ان سے متعلق شکایات کسی بنا پر 20 اکتوبر کو حکومت سندھ نے ان کا تبادلہ بطور کین کمشنر حیدر آباد کردیا لیکن موصوف نے شاید اس عہدہ پر دو یا تین دن کام کیا ہوگا اور نہ جانے لیبر منسٹر یا سیکرٹری لیبر کس کا حسن انتخاب کہ تیسری مرتبہ آصف میمن 28 اکتوبر کو سندھ سوشل سیکورٹی میں وائس کمشنر کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے بطور خاص محکمہ کے میڈیکل اور انجینئرنگ کے شعبہ جات سے متعلق ذمہ داران نے بڑی گرم جوشی کے ساتھ آصف میمن کا استقبال کیا اور تواضع کا اہتمام کیا۔