پانی فراہم کیا جائے‘ اسحاق خان

109

جماعت اسلامی غربی کے امیر اسحاق خان نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واٹر بورڈ کے ایم ڈی اور دیگر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مزدوروں کی بستیوں بلدیہ، سائٹ اور اورنگی ٹائون کو پانی فراہم کریں۔ اب بستیوں میں مزدور پانی کو ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پانی کی فراہمی کے نظام کو درست نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی مزدوروں کے ساتھ مل کر سخت احتجاج کرے گی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔