پران ڈوسا

493

اجزاء:
چاول ایک پیالی
ماش کی دال آدھی پیالی
لہسن پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
انڈا ایک عدد
آئل آدھی پیالی
فلنگ کے لیے
جھینگے (صاف کر کے دھو لیں) 200 گرام، نمک حسب ضرورت، لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ، لال مرچ کٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ، میتھی دانہ چوتھائی چائے کا چمچ، کلونجی آدھا چائے کا چمچ، رائی آدھا چائے کا چمچ، کڑی پتا چند عدد، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، آئل چار کھانے کے چمچ۔
ترکیب: دال اور چاول کو رات بھر بھگو کر رکھیں، پھر پیس کر اس میں ادرک اور انڈا شامل کردیں۔ اس آمیزے کو ڈھک کر دو سے تین گھنٹے گرم جگہ پر رکھ دیں۔
نان اسٹک پین کو ہلکی آنچ پر گرم رکھیں اور اس میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگائیں، آدھی پیالی آمیزہ ڈال کر اچھی طرح پھیلائیں اور ایک سے دو منٹ ہلکی آنچ پر ایک طرف سے سنہرا ہونے پر نکال لیں۔ تمام آمیزے سے اسی طرح پین کیک بنا کر رکھ لیں۔
فلنگ تیار کرنے کے لیے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو کڑھائی میں درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں۔ اس میں میتھی دانہ، کلونجی، رائی، کڑی پتا اور سفید زیرہ ڈال کر کڑکڑالیں۔
پھر لہسن اور جھینگے ڈال کر تیز آنچ پر تین سے چار منٹ فرائی کریں، نمک، ہلدی اور لال مرچ ڈال کر ملائیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر چار سے پانچ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
پریزنٹیشن: پین کیک پھیلا کر پلیٹ میں رکھیں اور فلنگ ڈال کر رول بنا لیں، اسے ناریل کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
آدھی گٹھی ہرا دھنیا، دو ہری مرچیں، ایک چائے کا چمچ سفید زیرہ، دو کھانے کے چمچ پسا ہوا ناریل، دو کھانے کے چمچ لیموں کا رس اور ایک چٹکی نمک کو پیس کر چٹنی تیار کر لیں۔