نوابی گوشت

284

اجزاء
چکن آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن دو کھانے کے چمچ
پیاز دو عدد
دہی ایک پیالی
کشمش آدھی پیالی
پسا گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
زیرہ ایک کھانے کا چمچ
ثابت لال مرچیں آٹھ سے دس عدد
سونف دو کھانے کے چمچ
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
بادام پستے آدھی پیالی
زعفران آدھا چائے کا چمچ
کوکنگ آئل آدھی پیالی
ترکیب: گوشت کو صاف دھو کر خشک کرنے کے لیے چھلنی میں رکھ دیں۔ زیرہ بھون کر کوٹ لیں، زعفران کو دو سے تین کھانے کے چمچ دودھ میں حل کر رکھ دیں۔
بڑے پیالے میں دہی، نمک اور ادرک لہسن ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور گوشت کو اس میں ڈال کر میرینیٹ کر کے ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
پیاز، سونف اور لال مرچوں کو باریک پیس لیں، کشمش اور بادام پستے ملا کر پیس لیں۔
پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور اس میں پیاز کا پیسٹ ڈال کر بھونیں، اس کا اپنا پانی خشک ہو جائے اور گھی علیحدہ ہو جائے تو اس میں گوشت ڈال دیں۔ ملا کر ڈھک دیں اور درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
گوشت گل جائے او رپانی خشک ہو جائے تو زیرہ، گرم مصالحہ زعفران اور کشمش کا مکسچر ڈال کر ہلکا سا ملائیں اور ہلکی آنچ پر ڈھک کر دم پررکھ دیں۔
پریزنٹیشن: ڈس میں نکال کر گرم گرم شیرمال یا تافتان کے ساتھ رات کے کھانے پر پیش کریں۔