قربانیوں کے ثمرات کو کسی بھی مذموم مقصد کے لیے رائیگاں نہیں ہونے دیں گے،آرمی چیف

426

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قوم، قومی اداروں اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کے ثمرات کو کسی بھی مذموم مقصد کے لیے رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قومی سلامتی اور جیو اسٹرٹیجک حالات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ داخلی سلامتی اور کشمیر کی مکمل صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں کور کمانڈرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر حال میں ملک کا دفاع کریں گے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملکی امن و استحکام قومی اداروں افواج پاکستان کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، قوم، قومی اداروں اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کے ثمرات کو کسی بھی مذموم مقصد کے لیے رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ فوج ملکی اداروں کی مدد کےلئے آئین کے تحت فرائض انجام دیتی رہے گی جبکہ افواج پاکستان ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کےلئے تیار ہے،اہم قومی معاملات پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مسلسل ہم آہنگی ضروری ہے اور یہ ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کےلئے انتہائی ضروری ہے،مشرقی سرحد اور ایل او سی پر ہر قسم کے چیلنجز سے بھی نمٹنے کےلئے ہر دم تیار ہیں،