مولانا فضل الرحمن بچے نہیں جہاندیدہ ہیں ، چوہدری شجاعت

377

لاہور : چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن بچے نہیں جہاندیدہ انسان ہیں،مولانا مفاہمت سےمعاملات حل کرنےکی کوشش کریں۔

ق لیگ کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین نےجے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن سےٹیلیفون پررابطہ کیا اور کہا کہ ہم آپ کو سیاسی میلہ لوٹنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے آپ کو اپنا لیڈر تسلیم کرلیا ہے ، آپ کے بیان سے فوج کے خلاف جو تاثر گیا ہے اس کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ شہبازشریف توحادثاتی طورپراپوزیشن لیڈربن گئےہیں،شہبازشریف کادھرنےمیں کوئی کردارنہیںتھا، نواز شریف کےسامنے شہباز شریف زیرو ہیں۔